انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انارکلی پان منڈی دھماکہ ، جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشت گرد سے فون پر رابطے میں تھا،دھماکے کی جگہ پر نصب کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا، 2 نے معاونت کی، کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کے آنے اور جانے کے روٹ کی نشاندہی کی جا رہی ہے، دوسری جانب انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں ،میتیں ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے ابائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق 31 سالہ رمضان کی میت کالاشاہ کاکو جبکہ 9 سالہ بچے ابصار کی لاش کو مظفر آباد روانہ کیا گیا ہے مظفر آباد کا رہائشی ابصار والدین کے ہمراہ شاپنگ کے لیے لاہورآیا تھا اور اس دوران وہ دھماکے کا شکار ہوگیا ابصار کے والدین بھی اس دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں ابصار نے والدین کے ہمراہ کراچی جانا تھا … انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی پڑھنا جاری رکھیں