سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ذمے واجبات ادا کردیے تھے۔محمکہ ہاؤسنگ نے سابق نگراں وزیراعظم کی واجبات ادائیگی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔سابق نگراں وزیراعظم کی واجبات کی عدم ادائیگی کی خبر غلط فہمی کی بنا پر نشر ہوئی۔سابق نگراں وزیراعظم کی واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق خبر نشر ہونے پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ہاؤسنگ نے سابق نگران وزیر اعظم کے حوالے سے خبر دی تھی کہ انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر ہیں،انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال رہائشگا ہ 60لاکھ کرایہ واجب ادا ہے،انوارالحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا ،وزرات ہاؤسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا ۔

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ذمے واجبات ادا کردیے تھے، محکمہ ہاؤسنگ کی غلط معلومات پر معذرت
Shares:







