اینکر عمران ریاض خان پر بھی مقدمہ درج

0
39
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

لاہور:پاکستان کے سب سے زیادہ سننے والے اینکر عمران ریاض خان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے.اطلاعات کے اس دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان نفرت انگیز گفتگو کرتا ہے.

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ مقدمہ سندھ کے علاقہ ٹھٹھہ کے تھانے میں ہوا ہے ، اس حوالے سے کہا جارہا ہےکہ عمران ریاض خان پرالزام ہے کہ وہ اداروں کے خلاف کھُل کربات کرتے ہیں ،

 

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے 2اینکر پرسنز پر مقدمے درج کرلئے گئے ۔ مقدمہ تھانہ بی سیکشن پر شہری کی فریاد پر درج کروایا گیا، مقدمہ ملکی دفاعی ادارے کیخلاف ہرزہ سرائی اور نفرت پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے تحت درج کیا گیا،

طیب نامی نوجوان نے گزشتہ روز مقدمہ درج کروادیا ہے، اینکر پرسن پر یوٹیوب پر ریاستی اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے کا الزام ہے، مقدمہ 131,153,505 پی پی سی کی دفعات کے تحت درج کروایا گیا۔فریادی کے مطابق ہوٹل پر دوستوں کیساتھ یوٹیوب چینل پر پروگرام دیکھا، پولیس کی غلطی ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں نام اشرف شریف درج کردیا۔ دوسرے اینکر صابر شاکر پر بھی میرپور خاص میں مہران پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دفاعی اداروں کے خلاف بیان دینے پر صابر شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 153، 505 اور 131 شامل کی گئی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرعابد عباسی،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے دونوں اینکر پرسنز کیخلاف سندھ میں ایف آئی آرز کے اندراج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Leave a reply