مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عمران خان

0
42

تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ آج میں اہم بات کرنا چاہتا ہوں، جب تک ملک سے جنگل کا قانون ختم نہیں ہوگا کوئی مستقبل نہیں،ملک میں قانون کی حکمرانی تک ترقی نہیں ہو سکتی ،مجھ پرقاتلانہ حملے سے متعلق جے آئی ٹی کی فائنڈنگ سب کے سامنے لانا چاہتا ہوں،

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کو بلاکر پیسوں کی آفر کی گئی، سب سے پہلی سازش رجیم چینج کے ذریعے ہوئی،رجیم چینج کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کو پتہ نہیں تھا کہ قوم سڑکوں پر نکلےگی،قوم ان کیخلاف کھڑی ہوگئی،سوشل میڈیا کا زمانہ ہے آپ کسی کی آواز کو بند نہیں کر سکتے،عمیں نے الیکشن کا اعلان کیا ،پورا زور لگا کر الیکشن ملتوی کئے گئے،ضمنی الیکشن ہوئے جس میں لوگوں نے رجیم چینج کو مسترد کیا،ہمارے اوپر تشدد کیا گیا، کیسز بنائے گئے،میرے خلاف دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے، ہمیں راستے سے ہٹانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا گیا؟ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد کیاگیا،ہمارے دور میں 3لانگ مارچ ہوئے، ہم نے کسی پر تشدد نہیں کیا،لانگ مارچ سے پہلے پولیس گھروں کی دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو اٹھا کر لے گئی، 70 سالہ ایم پی اے کو گھسیٹ کر تھانے لے گئے،ایسا کبھی نہیں ہوا، عوام بتا رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کیساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ڈنڈوں سے انکو ٹھیک کریں گے، مجھے مارنے کا پلان بنایا گیا، ایک پلان کے بعد دوسرا پلان بنایا گیا، وقار ستی ایک ویڈیو لے کر آتا ہے، یہ بہت بڑا سوال ہے کہ کس نے ویڈیو بنائی، جاویدلطیف نے میر ے خلاف پریس کانفرنس کی،سرکاری ٹی وی کو حکم دیا گیا کہ چار دن عمران خان کیخلاف مہم چلائے،30سال سے یہ دو جماعتیں اقتدار میں ہیں،یہ لوگ باہر جا کر خود کو لبرل کہتے تھے، ان کے بیانات موجود ہیں،میں نے اسلامو فوبیا کیخلاف ہر فورم پر بات کی،مجھے پتہ ہے کہ بھارت میں اس وقت مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،میں نے اپنے جلسوں میں بتایا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،وزیر آباد میں جس نے فائرنگ کی اس نے پہلے ریپڈ فائر کیا، جب تک پریکٹس نہ ہو کوئی رپیڈ فائر نہیں کر سکتا،میں نے ایک برسٹ سنا اور پھر سامنے سے بھی ایک برسٹ کی آواز آئی ،میں کہتا رہا کہ سامنے سے بھی گولیاں آرہی ہیں، گولیاں میرے اوپر سے گزریں، جس نے اقبالی بیان دیا اس نے سب سے پہلے یہی کہا کہ میں اکیلا تھا، یہ کہنے کی ضرورت کیا تھی، مجھے گولیاں لگی ہیں اور میں ابھی اسپتال بھی نہیں پہنچا تو ملزم کا بیان آجاتا ہے، ڈی پی او گجرات اپنے فون سے بیان ریکارڈ کرتا ہے اور تفتیش سے پہلے ہی ہمارے مخالف صحافی ٹویٹ کر دیتے ہیں، ڈی پی او کا ریکارڈ کردہ بیان سب سے پہلے ہمارے مخالف رپورٹرز کو کیوں بھیجا جاتا ہے یہ اہم سوال ہے، ڈی پی او ہمارا ہے پنجاب میں ہماری حکومت ہے، لیکن ڈی پی او ہماری بات تک نہیں سنتا ،وہ کون تھا جو ہمیں روک رہا تھا، کون تھا جو تفتیش سے ڈر رہا تھا ،پنجاب میں ہماری حکومت تھی، لیکن میں آج تک ایف آئی آر ر جسٹرڈ نہیں کروا سکا، ہم پوری کوشش کے باوجود ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہے،جتنی مشکلوں سے جے آئی ٹی آپریٹ کر رہی ہے ہمیں پتا ہے،ہمارے ہوتے ہوئے ہمارا ڈی پی او جے آئی ٹی میں نہیں آرہا،ہمارے ڈی پی او کو عدالت کے ذریعے جے آئی ٹی میں بلایا جائے گا،سی ٹی ڈی کا افسر منہ پر منع کر دیتا ہے کہ میں جے آئی ٹی میں نہیں آؤں گا، ڈی پی اور گجرات سے میرے 2 سوال ہیں،کس نے کہا تھا کہ ملزم نوید کی ویڈیو بنا کر مخالف صحافیوں کو دیں؟ کس نے ویڈیو صحافیوں کو دی ،  سی ٹی ڈی کو ویڈیو بنانے کا کس نے کہا ؟سی ٹی ڈی نے رات 12بجے دوسری ویڈیو ریلیز کی،بیک گراؤنڈ چینج کرنے کا حکم کس نے دیا، کیوں ثبوت چھپا رہے تھے، جے آئی ٹی کے اندر سے چیزیں لیک ہوئیں اور ہمارے مخالف صحافی کو فراہم کی گئیں،یہ جرم ہے کہ جے آئی ٹی سے انفارمیشن لیک کرے،ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوا، جس میں اسکی کچھ باتیں جھوٹ نکلیں، ملزم سے پوچھا گیا کہ تمہیں کس نے قتل کرنے کا کہا،ٹریننگ کس نے دی؟بدقسمتی سے یہ صرف دو تین لوگوں کی سازش تھی ،

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

Leave a reply