اندازہ لگائیں گاڑی پر صرف پتھراؤ کیا گیا یا معاملہ زیادہ سنگین تھا،مریم نوازنے نئی ویڈیو ٹویٹ کر دی

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نیب پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے دوسرے روز بھی میدان میں آ گئیں

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جنہوں نے میری طرف آنے والے پتھروں کے لیئے اپنے سینے آگے کیئے,لاٹھی چارج برداشت کی اور اب قید و بند برداشت کر رہے ہیں،تشدد بھی آپ پر ہوا گرفتار بھی آپ ہوئے۔اس ظلم و اندھیر نگری کا جواب انُکو دینا پڑے گا

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے گاڑی کی ویڈیو بھی شیئر کی اور ساتھ میں مریم کا کہنا تھا کہ گاڑی کی حالت دیکھ کر اندازہ لگائیں گاڑی پر صرف پتھراؤ کیا گیا یا معاملہ زیادہ سنگین تھا،بلٹ پروف یا بم پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین صرف پتھر لگنے سے ٹوٹ سکتی ہے؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نیت بڑی واضح ہے جب پراسیکیوٹ نہیں کر سکتے تو پھر تنگ کیا جائے،گاڑی پر پتھر، اینٹیں اور جانے کیا کچھ برسایا گیا

پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،

دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑا ، مریم نواز سے اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، مریم نواز

مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ

مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی

کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے

مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….

مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جمع تھی ، نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی،نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،ن لیگی کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کو نیب آفس آنے سے روک دیا

Leave a reply