اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں؟ عدالت کے ریمارکس

اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں؟ عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس قاسم خان نے 23 نومبر کو سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ،عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس قاسم خان نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ آرٹیکل 25کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا یہ شفاف بڈنگ ہے اس پر تو پہلے اسٹیپ پر شفافیت نہیں رہی ،کیا یہ سب کچھ سول بیوروکریسی ہی لینے کی حقدار ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں، یہ آئین کس مرض کی دوا ہے؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کا سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا

توشہ خانہ میں موجود قیمتی تحائف سرکاری افسران و آرمی افسران کو بیچنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،177 قیمتی اشیا کی نیلامی 23 نومبر کو ہونی تھی،ایک گھڑی کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقررکی گئی تھی،لاکھوں مالیت کے بریسلیٹ، نیکلس، سونے کی تسبیح، گھڑیاں، انگوٹھیاں، جھمکے، قیمتی ساڑھی و خنجر بھی نیلام ہونے تھے

Comments are closed.