اندرون وبیرون ملک لڑکیوں کی خریدوفروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

0
28

اندرون وبیرون ملک لڑکیوں کی خریدوفروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

لڑکیوں کی زناء حرام کاری کیلئے ملکی سطح پر اور بیرون ملک خرید وفروخت کرنے والا پرموٹر گرفتار کر لیا گیا

لاہور کے علاقے تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے کاروائی کی ہے اورنازیبا حرکات کرنے والے 03 ملزمان نہیہ بی بی۔کامران اور حفیظ گرفتار کر لئے گئے،ابتدائی تحقیقات میں ملزم کامران بیرون ملک پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کرتا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے 52,400 روپے جبکہ خاتون نہیہ بی بی سے ہینڈ بیگ اور 2,500 ریال السودی و موبائل فونز بر آمد کر لیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے آئس بھی برآمد اور گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی،ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عمران قمر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیامعاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کاروائی کی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے بتایا کہ سمن آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش خاتون جمیلہ رانی اور ریکارڈ یافتہ ملزم سجاد کو گرفتار کیا۔ملزمان منشیات کی سپلائی کار میں سوار ہو کر لاہور اور پنجاب کے باقی اضلاع میں کرتے تھے۔ملزم اور ملزمہ کار میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے تاکہ شک کا عنصر کم ہو۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمان منشیات مختلف تعلیمی اداروں کے اردگرد۔ہاسٹلز۔کینال روڈ کے اردگرد فروخت کرتے تھےملزمان کے قبضہ سے 22 کلو 500 گرام چرس اور 02 کلو 500 گرام افیون ۔پستول و گولیاں اور نقدی برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔کامیاب کارروائی پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ڈی پی او سمن آباد سعید الزمان رانا اور ایس ایچ او سمن آباد فرقان محمود وپولیس ٹیم کو شاباش دی

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

Leave a reply