آندرے رسل ، مارٹن گپٹل اور شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے حوالے سے میدان میں آگئے

0
29

لاہور:آندرے رسل ، مارٹن گپٹل اور شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے حوالے سے میدان میں آگئے،اطلاعات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائززنےیکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے اپنی ریپلیسمنٹ پک جمع کروادی ہیں،

ذرائع کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں پک ہونے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار آلراؤنڈر آندرے رسل(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل(کراچی کنگز) ، بنگلہ دیش کے اسٹار آلراؤنڈر شکیب الحسن(لاہور قلندرز) ، محمود اللہ ریاض(ملتان سلطانز) اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ(آسلام آباد یونائیٹڈ) کے علاوہ ڈائنمنڈ کٹیگری میں پک ہونے والے جنوبی افریقہ کے یانیمین ملان(اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈیز کے فابین آلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا(کراچی کنگز) سمیت کرکٹ کی دنیا کی کئی نامور استارے لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی متعلقہ فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم سے بیس جون تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے پر لیگ کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کی نمائندگان پر مشتمل منگل کو منعقدہ ایک آن لائن کانفرنس کے دوران کُل 17 ریپلیسمنٹ پک لی گئیں۔پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کٹیگری کے لیے اپنی پک نہیں لی، یہ تینوں فرنچائزز اس کٹیگری کے لیے اپنی پک کا استعمال ایونٹ سے قبل یا اس کے دوران کرسکتی ہیں۔

ریپلیسمنٹ پک کی تفصیلات:

پلاٹینم کٹیگری:
لاہور قلندرز: راشد خان کی جگہ شکیب الحسن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام بنٹن کی جگہ آندرے رسل

کراچی کنگز : کولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ

ملتان سلطانز: کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض

ڈائمنڈکٹیگری:
کراچی کنگز: محمد نبی کی جگہ تھیسارا پریرا

اسلام آباد یونائیٹڈ: لوئس گریگوری کی جگہ یانیمن ملان

پشاور زلمی: مجیب الرحمٰن کی جگہ فابین آلین

لاہور قلندرز: ڈیوڈے ویزے کی جگہ جیمز فالکنر

کراچی کنگز: ڈین کرسٹن کی جگہ نجیب اللہ زاردان

گولڈ کٹیگری:
لاہور قلندرز: سمت پٹیل کی جگہ جو برنز

پشاور زلمی: لیام لیونگ اسٹون کی جگہ رؤمان پاؤل

ملتان سلطانز: جیمز ونس کی جگہ رحمٰن اللہ گورباز

سلورکٹیگری:
پشاور زلمی: ثاقب محمود کی جگہ فیڈل ایڈورڈز

ملتان سلطانز: ایڈم لیتھ کی جگہ جارج لینڈے

کراچی کنگز: جو کلارک کی جگہ لیٹن داس

لاہور قلندرز: ٹام ایبل کی جگہ کیلم فریگیسن

سپلیمنٹری کٹیگری:
ملتان سلطانز: کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ اوبیڈ مکائے

لاہور قلندرز: جو ڈینلے کی جگہ سیکوگے پرسنا

اُدھرجن کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے مرحلے میں شرکت کی ہے اور وہ یکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی دستیاب ہیں، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو

کراچی کنگز: چیڈوک والٹن ، نور احمد

لاہور قلندرز: بین ڈنک

ملتان سلطانز: رائیلی روسو ، عمران طاہر (جزوی طور پر دستیاب ہیں)

پشاور زلمی: ڈیوڈ ملر (جزوی طور پر دستیاب ہیں)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کیمرون ڈیلپورٹ ، قیس احمد ، فاف ڈو پلیسی

شیڈول:

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)

2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)

3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)

4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)

6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)

7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)

9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)

10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)

11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)

12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)

14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)

17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)

18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)

20 جون: فائنل (نائٹ)

Leave a reply