آنے والے دو سال سندھ کی ترقی کے ہونگے،حلیم عادل شیخ

وزیرا عظم عمران خان کے آج کے دورے کے حوالے سےقائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔
آج سندھ کی چھ کروڑ عوام وزیر اعظم عمران خان کی شکر گذار ہے۔وزیر اعظم عمران خان آج سکھر میں 446 ارب کا میگا پروجیکٹن کا اعلان کریں گے، 11 سو ارب پروجیکٹ پہلے بھی اعلان کر چکے ہیں جس کی شروعات کراچی سے ہوچکی ہے،سکھر سے حیدرآباد سڑک نہیں تھی آج موٹروے کا اعلان ہونے جارہا ہے،ریلوے اسٹیشن کئی سالوں سے اپگریڈ نہیں ہوئے آج اپگریڈ کا اعلان ہوگا،کہی لوگ گاوں میں آج بھی گئس، بجلی سے محروم ہیں ان کو گئس اور بجلی بھی فراہم کی جائے گی، سندھ کے اضلاع جہاں سڑکیں نہیں ہیں وہاں سڑکیں دیں جائیں گے، کامیاب نوجوان کے تحت نوجوانوں کو اربوں کے قرضے دیئے جائیں گے۔احساس ایمرجنسی کیش میں بھی وزیر اعظم نے سندھ کی عوام کو 60 ارب روپے دیئےپچاس لاکھ لوگوں کی مدد کی گئی آج بھی احساس پروگرام جاری ہے،عوام کی سہولت کے لئے پاسپورٹ آفیس، نادرا کے دفتر کھولے جائیں گے یہ سارے اعلانات وزیراعظم آج کریں گے۔
تھری جی فور جی کی سہولت دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے پروجیکٹ بھی آج کے اعلان میں شامل ہونگے۔کراچی میں جو پیکیج اعلان کیا تھا وہ بھی سندھ کا پیکیج تھا۔11سو ارب پہلے 446 ارب یہ پیکیج سندھ کی ترقی کا پیکیج ہے ۔سندھ میں 13 سالوں مں 7 ہزار 8 سو 80 ارب آئے جس میں 17سو ارب ترقیاتی فنڈ تھے۔700 ارب سے 600 خرچ ہوئے ہیں 256 سو ارب جی روپے سندھ کے حکمرانوں نے کرپشن کی ہے،پی اینڈ ڈی نے یہ رپورٹ جاری کی ہے وہ سندھ کا محکمہ ہے،آنے والے دو سال سندھ کی ترقی کے ہونگے، وزیر اعظم خصوصی سندھ کی عوام کو رلیف دے رہے ہیں.

Comments are closed.