انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، پیر نورالحق قادری، فردوس عاشق اعوان اور انیل مسرت گئے تھے جو پہلے سیالکوٹ پہنچے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتار پور پہنچے.

کرتار پور پہنچنے پر وزیراعظم بھارت سے آئے سکھوں میں گھل مل گئے اور سکھ برادری کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر وزیراعظم نے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی، انیل مسرت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے اس موقع پر انیل مسرت نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ سیلفی بنانی چاہی تو منموہن سنگھ کے سیکورٹی گارڈ نے انہیں ہاتھ سے دھکا دے کر منموہن سنگھ سے دور دھکیل دیا.

انیل مسرت کو دھکیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور یہ واقعہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے بھی لائیو دکھایا

Comments are closed.