کوئٹہ میں‌آج تاریخی جلسہ ہوگا ، انیس قائم خانی کی میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ: (19 مارچ 2021 شام 5 بجے ) پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائمخانی نے جلسے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 5 سال پہلے پی ایس پی قائم ہوئی ۔پی ایس پی واحد جماعت ہے جس نے یوم تاسیس جلسہ کوئٹہ میں منعقد کراوایا۔۔ ہم بھائی کو بھائی سے جوڑنے آئیں ہیں۔ جو چاروں جماعت صوبوں کی زنجیر کانعرہ لگاتی تھی وہ علاقائی بن گئی۔

مرکزی صدر پی ایس پی انیس قائمخانی نے مزید کہا کہ ہم پنجاب بلوچستان سندھ خیبرپختونخوا کے لوگون کو جوڑنے آئیں ہیں‌۔کوئٹہ پی ایس پی جلسہ تاریخی ہوگا۔ پی ایس پی 5 سال کی پارٹی ہے 35 سال والے بھی کامیاب جلسہ نہیں کرسکیں ۔ قافلے ابھی تک آرہے ہیں صوبائی حکومت نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔

Comments are closed.