fbpx

انیس قائم خانی نے الیکشن کمیشن میں سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروایا

پاک سر زمین پارٹی نے پی ایس پی چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ سید مصطفیٰ کمال پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے الیکشن کمیشن میں سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔ایلکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانےکے موقع پر پی ایس پی کے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر، وائس چیئرمین ایڈوکیٹ سید حفیظ الدین، ارشد وہرہ، نائب صدر ایڈوکیٹ صوفیہ سعید اور جوائنٹ سیکریٹریز افتخار عالم اور محمد دلاور، رکن نیشنل کونسل ڈاکٹر سراج اور محمد نثار بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.