اے این ایف کی کاروائیاں، 2077 کلو منشیات برآمد، 5 خواتین سمیت ملزمان گرفتار
اے این ایف نے ملک بھر میں 25 کارروائیاں کرتے ہوئے 2077 کلوگرام منشیات برآمد کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار کئے گئے،
اے این ایف ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 864کلوگرام بھنگ، 2.79 گرام میتھ ایمفیٹامائن،50 گرام کوکین6.4 کلو گرام ممنوع کیمیائی مواد شامل ہیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت3 ارب 75 کروڑ روپے ہے،
نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے