اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے،ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔

اسی طرح اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودیہ جارہے تھے۔ دوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد کرلی، ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جارہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
علاوہ ازیں رنگ روڈ پشاور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے افغان باشندے سے 37 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی، برآمدشدہ چرس فریزر میں چھپا کر پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔ حکام نے تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

Comments are closed.