اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ کے خلاف گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک گیر 13 کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.83 کلو گرام منشیات برآمدکی گئی

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمدکی گئی ۔سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 360 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔لاہور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 530 گرام چرس برآمدکی گئی ۔کراچی میں کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 240 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔چاغی سے 47 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔سپر ہائی وے جامشورو کے قریب 2 ملزمان سے 5 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔ شیخوپورہ روڈ کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام افیون اور 3 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی ۔شاہ فیصل روڈ کورنگی کراچی میں ملزم سے 850 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔ بابو صابو ٹول پلازہ لاہور کے قریب 2کارروائیوں میں 2 کلو 910 گرام ہیروئن برآمدکر کے خاتون سمیت ملزم گرفتارکیے گئے ۔ترکئی ٹال پلازہ جہلم کے قریب ملزم Aسے 530 گرام ہیروئن اور 410 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

Comments are closed.