سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد
سی ٹی ڈی کی کاروائی کا لعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) فراری گروپ کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 11 ہینڈ گرینیڈ، 50 ڈیٹونیٹرز اور 15 سیفٹی فیوز برآمد کیے گئے ملزمان بلوچستان اور سندھ سے بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کرتے تھے۔
گرفتار دہشتگردوں کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے،مرتضی وہاب
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم سال 2005 میں آرمی کے کانوائے پر حملہ میں ملوث رہا ہے جبکہ دو دہشتگردوں نے رواں برس جنوری میں 22 کلو بارودی مواد جیکب آباد سے سکھر منتقل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو دہشتگرد گرفتار
قبل ازیں کراچی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ کا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم سندھ علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی SRA کے دو دہشتگرد وں کوہلاک جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا تھا گرفتار ملزمان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا،جبکہ کارروائی کی دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا-
کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے احکامات پر اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی جس کے تحت جدید ٹیکنیکی اور انٹلیجنس زرائع کو استعمال کرتے ہوئے کالعدم سندھ علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی SRA کے نیٹ ورک کو بریک کیا اور کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگاتے ہوئےحال ہی میں کراچی کے علاقے پانچ سوکوارٹر روڈ، موچکو تھانہ کی حدود میں SRA کمانڈر اصغر شاہ کی ہدایت پر دھماکہ خیز مواد اور دیگر آلات کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے غرض سے نکلنے والے تین دہشتگردوں کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پایا جس پر انہیں روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اللہ ڈینو ولد نواب علی اور نواب علی ولد امیر علی کے ناموں سے ہوئی تھی-