fbpx

برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

نیویارک:برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کی عدالت کےالزامات کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلم اقلیت کی مبینہ نسل کشی کے مقدمے کی سماعت دوسرے دن بھی جاری رہی۔

ذرائع کےمطابق اس مقدمے میں میانمار کی نمائندگی نوبل امن انعام یافتہ سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کر رہی ہیں۔ آنگ سان سوچی نےگزشتہ روز عدالت انصاف میں تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نامکمل اور گمراہ کن قرار دیا۔

عدالت میں سوچی نے ملکی فوجی اقدامات کا دفاع کیا اور کہا کہ فوج مسلح باغیوں کے خلاف ملکی دفاع میں مصروف رہی ہے۔ ان کے بقول میانمار کو داخلی تنازعے کا سامنا ہے۔ روہنگیا اقلیت کی مبینہ نسل کشی کی درخواست افریقی ملک گیمبیا نے دائر کر رکھی ہے