ہالی وڈ کی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان پہنچیں ہوئی ہیں. انجلینا متاثرین کی امداد اور حالات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیں ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب انجلینا نے پاکستان کا رخ کسی مشکل وقت میں کیا ہے اس سے پہلے بھی وہ 2005 میں آنے والے زلزلے اور 2010 میں آنے والے سیلاب کے دوران پاکستان آئیں. انجلینا انسانیت کا درد رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی خصوصی طور پر پاکستان میں کوئی قدرتی آفت آتی ہے اور اس کے نتیجے میں مالی جانی نقصان بڑے پیمانے پر ہوتا ہے تو انجلینا لازمی طور پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کےلئے پاکستان پہنچتی ہیں. ان کے اس روپ کو بہت سراہا جاتا ہے. انجلینا
جب بھی پاکستان آتی ہیں وہ پاکستان کے کلچر اور روایات کا خاص احترام کرتی ہوئی دکھائی دتی ہیں وہ شلوار قمیض زیب تن کرتی ہیں. اس بار بھی انہوں نے روایت قائم رکھی اور شلوار قمیض زیب تن کرنے کے ساتھ سر باقاعد دوپٹہ بھی لیا.سوشل میڈیا پر اسی ھوالے سے چند روز سے ایک بحث چل رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر انجلینا جولی پاکستان میں آ سکتی ہیں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر سکتی ہیں تو ہمارے فنکار کیوں نہیں؟. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان، فواد خان ، راحت فتح علی خان ، ہمایوں سعید، عاطف اسلم ، آئزہ خان ، سجل علی، صبا قمر ، احد رضا میر، ریما ، کبرا خان ، فیصل قریشی، ندا یاسر، اقرا عزیز، احسن خان ، ساحر علی بگا ، ثنا جاوید، فہد مصطفی، شان کب سیلاب متاثرین کی داد رسی کریں گے ؟. یوں پاکستانی فنکار انجلینا جولی کی آمد کے بعد ہیں کافی زیادہ ترتنقید کی زد میں.