بیوی سے ناراضگی مہنگی پڑگئی، شوہرکو جائیداد نیلام کرکے رقم ادائیگی کا حکم

ملتان : بیوی سےناراضگی مہنگی پڑگئی ،گھرآبادکرنےکی کوشش کریں ،اگربیویوں سے بگاڑیں گےتو معاملات بھی بگڑسکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق عدالت نے بیوی کو خرچہ نہ دینے کے الزام میں اس کی جائیداد نیلام کرکے رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا، خاتون کو اس کے شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی کی رہائشی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر کیخلاف نان نفقے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سال2014میں اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا، اس دوران چار سال سے وہ اس کو نان نفقہ نہیں دے رہا۔

2017میں عدالت نے شوہر کو5ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، درخواست گزار خاتون نے عددالت سے استدعا کی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے خاتون کے شوہر کی زمین نیلامی کا حکم دیتے ہوئے دو لاکھ کا جہیز کا سامان اور حق مہر میں15مرلہ زمین دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ زمین نیلام کرکے رپورٹ20دسمبر کو جمع کرائی جائے، احکامات نہ ماننے پر عدالت نے زمین نیلام کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Comments are closed.