جنگ بندی پر آرمینی عوام مشتعل، وزیراعظم ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

0
21

باکو :جنگ بندی پر آرمینی عوام مشتعل، وزیراعظم ہاؤس کا گھیراؤکرلیا ،اطلاعات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے ہونے کے بعد آرمینیا کے شہری شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین ہفتوں کی خونریز جنگ کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے سے آزربائیجان کے شہری خوش جب کہ آرمینیا میں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔

جنگ بندی معاہدے پر آزربائیجان کے شہریوں نے سڑکوں پر بھرپور جشن منایا، ملک کے دارالحکومت باکو میں شہری آزری اور ترک پرچم تھامے سڑکوں پر نکلے۔

دوسری جانب آرمینیا شہریوں نے معاہدے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ شہریوں نے پارلیمنٹ اور سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔

مظاہرین نے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی۔آرمینیا وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

Leave a reply