تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

0
26

لاہور: تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، لیاقت جتوئی کیخلاف شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، سینیٹ میں ٹکٹس کی تقسیم غلط ہوئی وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی اور ناراض ارکان کا اجلاس ہوا، جس میں ناراض ارکان نے لیاقت جتوئی کے خلاف ایکشن پر مزید ناراضی کا اظہار کیا۔

 

 

ناراض رکن محمد رند نے کہا کہ سینیٹ میں ٹکٹس کی تقسیم غلط ہوئی، وزیراعظم کو تما م ایشوز پر خط لکھ دیا ہے، ملاقات میں وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھیں گے۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔ اسی طرح لیاقت جتوئی کے خلاف شوکاز نوٹس بھی واپس لیا جائے۔

 

 

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ا
پیپلز پارٹی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اور جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہرکے چھوٹے بھائی علی نواز مہر نے پیپلزپارٹی سے اپنی ناراضی ختم کردی ہے۔

وہ گزشتہ شب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر دو سال سے پیپلز پارٹی میں غیر فعال تھے، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یہ بڑی سیاسی کامیابی ہے کہ گھوٹکی سے منتخب ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی دوبارہ پیپلزپارٹی میں فعال ہوگئے ہیں۔

Leave a reply