انیل کپور امیتابھ بچن کی وارڈروب ہائیجیک کرنے کے خواہشمند

بھارتی سینئیر اور لیجنڈری اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرنا اور بالی وڈ ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن کی وارڈروب ہائیجیک کرنا ان کی خواہش ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی معروف کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے شو کی ٹیم اور مہمانوں کے ساتھ جگتیں ماریں جبکہ اس دوران میزبان کپل شرما کے سوالات کا دلچسپ انداز میں جواب بھی دیا۔

کپل شرما اسٹیج شو کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور ان کی ان تک دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

کپل شرما کے حوالے سے انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی پیش کشں ٹھکرا چکے ہیں۔

دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا تو انیل کپور نے سوال اٹھایا کہ تمھیں بڑی فلموں کی آفر کی گئی تو تم نے انہیں کیوں چھوڑا جس پر کپل نے انیل کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے ’24‘ سیریز کیلئے بلایا تھا لیکن اس وقت کامیڈی نیا نیا شروع ہوا تھا جس کے باعث منع کیا تاہم ساتھ میں کپل نے ہاتھ جوڑ کر مزید فلموں کی پیشکش بھی کرڈالی۔

اس موقع پر کپل نے بتایا کہ انیل کپور نے ’وہ 7 دن‘ کے ریمیک میں بھی کام کی پیش کش کی تھی جس پر انیل کپور نے بتایا کہ یہی نہیں فلم ’مبارکاں‘ اور ’تیز‘ کی بھی پیش کش کی تھی لیکن یہ منع کرتے ر ہے۔

خیال رہے کہ کپل شرما نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ سے ڈیبیو کیا اور یہ فلم کامیاب رہی تاہم ان کی دوسری فلم ’فرنگی‘ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام ہوئی۔

جب کپل شرما نے انیل کپور کے ایور گرین ہونے سے متعلق مذاق کیا تو انیل نے بتایا کہ ان سب کے پیچھے ان کی اہلیہ کا ہاتھ ہے۔

کپل شرما نے شو میں انیل کپور سے فرضی سوالات پوچھے تو انیل کپور نے ایک کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کی وارڈروب کو ہائیجیک کرنا چاہیں گے۔

انیل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر انھیں موقع ملتا ہے تو وہ اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ بھی ہیک کرنا چاہیں گے۔

Comments are closed.