انجیر جنت کا پھل جانئے اس کی افادیت اور اہمیت

0
70

انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہےقرآن پاک میں سورہ التین میں انجیر کا ذکر آیا ہےاوراللہ تعالیٰ نے اسکی قسم کھا کر اسکی اہمیت کو واضح فرما دیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسکے بے شما رفوائد ہیں بعض مفسرین کے مطابق انجیرزمین پر انسان کی افادیت میں آنیوالا پہلا درخت تھا اور بعض کے خیال میں حضرت آدم اور حضرت حوا نے ستر پوشی کے لیے انجیر کے پتے ہی استعمال کیے-

حضرت ابوالدردا کی روایت کے مطابق ایک مرتبہ نبی پاک کے پاس انجیر کا تھال آیا آپ نے ہمیں فرمایا کھاؤ ھم نے کھالیا تو نبی کریم نے فرمایا اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل زمین پر آ سکتا ہے تو میں کہوں کہ یہی وہ پھل ہے بلاشبہ انجیر جنت کے پھلوں میں سے پھل ہے اس میں سے کھاؤ یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے اور جوڑون کے درد میں مفید ہے

انجیر دبلے پتلے لوگوں کے لئے قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 4 سے 5 انجیر کھانا موٹاپے پر قابو پاتا ہے انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہےانجیر کے اندر پروٹین معدنی اجزا کیلشئم شکر اور فاسفورس پائے جاتے ہیں ماہرین کے مطابق انجیر جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت پوری کرتا ہے

انجیرکی دو اقسام ہیں خشک انجیر اور تر انجیر اور دونوں میں وٹامن اے اور سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت بھی رکھتا ہےانجیر کا استعمال خون میں پوٹاشئیم اور سوڈیم کا تناسب برقرار رکھنے میں نہایت مفید ہے

انجیر زودہضم ہے اس میں نشاستہ پروٹین اور لحمیات مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہہں انجیر کا استعمال جگر اور پتہ کی سوزش خون کی نالیوں کے مسائل ہائی بلڈ پریشر دائمی قبض اور پیٹ کے مسائل سے بچاتا ہےشوگر کے مرض کے لئے انتہائی مفید ہے

امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق انجیر کا روزانہ باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے اسمیں فائبر اور وٹامنز موجود ہو تے ہیں جو دل کے امراض سے محفاظ رکھتے ہیں

Leave a reply