شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک ،4 زخمی

0
74

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ اسکوائر پر پیش آیا انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

چین کا موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد معاملات پرامریکا سے تعاون ختم کر نے کا اعلان

تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پارک میں موجود ایک بزرگ جوڑا شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا جس سے بزرگ جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ تقریب میں شریک ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا، اس کے علاوہ 4 زخمی بھی ہوئے۔

ان کی بھانجی نے بتایا کہ 76 سالہ جیمز مولر اور 75 سالہ ڈونا مولر اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منانے کے لیے امریکی دارالحکومت کا دورہ کر رہے تھے-

ایک رشتہ دار مشیل میک نیٹ نے ملواکی جرنل سینٹینیل اخبار کو بتایا کہ جیمز مولر کے پسماندگان میں پانچ بچے، 10 پوتے اور چار پڑپوتے ہیں-

وائٹ ہاؤس نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعا کر رہے ہیں جو اب بھی اپنی جانوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے چاروں طرف لگی باڑ کے پاس ایک درخت کے قریب آسمانی بجلی گری تھی واقعے کے بعد پارک کا کچھ حصہ جائے وقوعہ پر موجود ایمرجنسی سروسز کے ساتھ بند رہا نیشنل ویدر سروس نے جمعرات کو علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی وارننگ جاری کی تھی۔

امریکی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں ہر سال تقریباً 40 ملین آسمانی بجلی گرتی ہے، لیکن کسی کے مارے جانے کے امکانات دس لاکھ میں سے ایک سے بھی کم ہیں، اور ایسے تمام متاثرین میں سے تقریباً 90 فیصد زندہ بچ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر آفیسر کے مطابق لافائیٹ اسکوائر 7 ایکڑ پر مشتمل ایک پبلک پارک ہے جہاں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے، آسمانی بجلی ایک درخت پر گری تھی جس کے قریب موجود ان چار افراد کو نقصان پہنچا۔

روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

Leave a reply