میانمار کے وزیردفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی

0
23

لندن:میانمار کے وزیردفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی پاداش میں میانمار کے وزیردفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگانےکا اعلان کردیا۔

ادھر میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ ینگون میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

دارالحکومت نیپیداو میں انجینیئرز سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور واٹر کینن کے ذریعے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی

یاد رہے کہ اس سے پہلے کینیڈا بھی پابندیاں لگا چکا ہے

Leave a reply