fbpx

ایف آئی اے کی خالی آسامیوں میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد: ایف آئی اے کی خالی آسامیوں میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی خالی آسامیوں میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 1 ہفتے کی توسیع کردی

ذرائع کے مطابق نئے اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جون ہے

یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ آخری تاریخ میں توسیع کی وجہ ایف آئی اے پورٹل پر اپلائی کرنے والوں کا غیر معمولی لوڈ ہے

ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہو اہے کہ ایف آئی اے کی 1143 خالی اسامیوں پر اب تک 7 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں

وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو ایف آئی اے پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کی وجہ سے اپلائی کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی،نوکری کے خواہشمند افراد ایف آئی اے کی خالی آسامیوں پر 21 جون تک اپلائی کر سکتے ہیں