لاہور (باغی ٹی وی) کمال گرائمر سکول لاہور برانچ میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈز اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ والدین اور معزز مہمانوں نے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل کمال گرائمر سکول فیضان افتخار ہاشمی، ڈائریکٹر کمال گروپ آف انسٹیٹیوٹشنز رمضان علی، پرنسپل سلیم ماڈل سکول سلیم عالم، نوجوان ادیب و معلم اعجازالحق عثمانی، سمیت معزز اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران طلبہ نے مختلف ثقافتی و تربیتی ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ مہمانان نے کامیاب طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ادارے کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کمال گرائمر سکول کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
تقریب میں مہمانانِ گرامی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے۔ والدین اور شرکاء نے تقریب کے بہترین انعقاد پر پرنسپل فیضان افتحار ہاشمی کو مبارکباد پیش کی۔ بہترین نتائج اور تقریب کے انعقاد کو بھی سراہا