سوشل میڈیا پر انوکھے انداز میں سجائی گئی کار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنی دلچسپ سجاوٹ کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے-
باغی ٹی وی :مشہور کہاوت ہے کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی تاہم اس بات کی سچائی اور حقیقت کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل انوکھے طریقے سے سجائی گئی گاڑی کو دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے-
انوکھے طریقے سے سجائی گئی دلچسپ کار جس کی سجاوٹ میں چار لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی لیکن پھر بھی سجاوٹ ادھوری ہے pic.twitter.com/WwITuD5dI1
— Ayesha (@Ayesha701900053) February 11, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں تبدیل کیا گیا ہے اس کو نہ صرف رنگ برنگے پرندوں مختلگ رنگوں کے اسٹیکرز سے سجائی گئی ہے بلکہ اس کے فرنٹ پر پاکستان کا جھنڈا ، کینو ،گائے میزائلز اور انڈوں پر بیٹھی ہوئی مرغی اور دیگر چیزوں کے ڈھانچے بھی آویزاں کئے گئے ہیں-
جبکہ کار کے ٹائروں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیا ہے-
کار کے مالک کا کہنا ہے کہ ابھی ان کا آدھا شوق پورا ہے اور اس پر 4 لاکھ روپے کا خرچہ آ چکا ہے اور ابھی 4 لاکھ س کے اوپر اور لگے گا تب اس کی سجاوٹ پوری ہو گی-
کار کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ ابھی لوگ اس کی گاڑی کو جاتے جاتے دیکھتے ہیں جب پوری تیار ہو جائے گی تو لوگ کھڑے ہو کر دیکھیں گی-