انوکھی چوری، متاثرہ شخص موبائل کے ساتھ ہزاروں ڈالر کا مقروض بن گیا.
I روس میں فون چوری کرنے والے نامعلوم شخص نے بینک سے بھاری قرضہ حاصل کر کے مالک کو پھنسا دیا۔
روس میں ولادیمیر نامی شخص کا اسمارٹ فون چوری ہوا جس کے بعد چور نے اُس میں موجود بینک ایپلیکیشن لاگ ان ہونے کا فائدہ اٹھایا۔
چور نے موقع غنیمت جان کر بیس ہزار ڈالرز قرض لینے کی درخواست بینک کو دی جس پر بینک نے اُسے یہ پیسے دے دیے۔
نامعلوم شخص پیسے لے کر چلتا بنا، مالک کو اُس وقت دھچکا پہنچا جب بینک سے اُس کے پاس قسط لینے افسران پہنچے۔
ولادیمیر نے بتایا کہ اُس کا فون چوری ہوا ہے اور اُس نے کسی بھی قسم کا قرضہ حاصل نہیں کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ بینک قرض کی درخواست منسوخ نہیں کررہا.