وزیراعظم کا ایک اور بہت بڑا فیصلہ ، زلفی بخاری پرپھرمہربان ہوگئے

0
27

اسلام آباد:وزیراعظم کا ایک اور بہت بڑا فیصلہ ، زلفی بخاری پرپھرمہربان ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مثبت تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے سلسلے میں ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےقومی رابطہ کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے اور معاون خصوصی زلفی بخاری کو رابطہ کمیٹی کاکنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی ہفتہ واراجلاس کرے گی او 14دن بعد وزیراعظم کو پیشرفت سےآگاہ کر گی۔ ملک کےتمام سیاحتی مقامات پر قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں کو تجاوزات ہٹانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ سیاحتی مقامات پر سیوریج اور واش رومز کی صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔

یاد رہے کہ 11 اگست کو آزاد کشمیر کی حکومت کرونا کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحتی مقامات کو کھول چکی ہے، جس کے بعد ایس او پیز کے تحت سیاحوں کو آنے کی اجازت مل گئی ہے، سیکریٹری سیاحت کے مطابق پہلے مرحلے میں فیملیز اور گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو اجازت دی گئی ہے۔

Leave a reply