پیرمحل : سندھیلیانوالی میں ایک اور موٹر سائیکل اٹھا لی گئی ۔ مقدمہ درج
پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی میں ایک اور موٹر سائیکل اٹھا لی گئی ۔ مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق:سندھیلیانوالی اور گردونواح کے علاقے میں ان دنوں موٹر سائیکلوں کی شامت آئی ہوئی ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کوئی نہ کوئی موٹر سائیکل نہ اٹھایا جاتا ہو ۔ زیادہ تر کیسز میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینے گئے ہیں ۔ موٹر سائیکل چوری کرنے اور چھیننے کا عمل سیلاب کی صورتحال کے بعد زیادہ تیز ہوا ہے اور اب تک درجنوں وارداتیں باقاعدہ طور پر رپورٹ ہو چکی ہیں ۔ اسی سلسلے میں چک نمبر 760 گ ب کا رہائشی عمر دراز ولد ریاض احمد اُس وقت اپنی 125 موٹر سائیکل مالیت 95 ہزار روپے سے محروم ہو گیا جب اُس نے سند یلیا نوالی میں واقع اپنی دکان کے آگے موٹر سائیکل کھڑی کی اور معمول کے مطابق کاروبار میں مصروف ہو گیا تھوڑی دیر کے بعد موٹر سائیکل سنبھالی گئی تو وہ غائب تھی ۔ عمر دراز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ذاتی طور پر گردونواح میں اچھی طرح چیکنگ کی ۔ مگر موٹر سائیکل نہ مل سکی ۔ جس پر اُس نے تھانہ اروتی میں درخواست گزاری جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے