ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا
لاہور: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا ہے ، اس بہت بڑے مالیاتی سکینڈل کی خبروں نے فضائی سفر کرنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ، اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے اربوں روپے مالیت کا اسلام آباد ائرپورٹ پر6 ایکڑ (48 کنال )کا پلاٹ 1 روپے لیز پر کسٹمز ڈپارٹمنٹ کو دے دیا
ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کوڑیوں کےبہاواس زمین پر کسٹمز ڈپارٹمنٹ رہائشی کمپلیکس تعمیر کرے گا، ڈیپارٹمنٹ رہائشی پلاٹ کے پیچھے چُھپی کرپشن کی کیا کہانی ہے یہ تو تحقیقات سے پتہ چل ہی جائے گا
ذرائع نے اس حوالے سے ایک ٹھوس دعویٰ کیا ہے کہ 1 روپے کے بدلے یہ زمین 50 سال کے لئے لیز پر دی گئی ہے،جبکہ دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے حال ہی میں اپنے ملازمین کی ہاؤس بلڈنگ گرانٹ ختم کردی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سول ایوی ایشن کے جن ملازمین نے ہاؤس بلڈنگ گرانٹ لے لی تھی ان سے ریکوری کے احکامات بھی جاری کر دئے گئےیہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ موجودہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضٰی کوسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تجویز پر تعینات کیا گیا تھا۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”517832″ /]
خاقان مرتضٰی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے پرنسپل سیکرٹری تھے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان کے بھائی کلکٹر کسٹمز اصغر خان کی ملی بھگت سے ہوئی،ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضٰی اور کلکٹر کسٹمز اصغر خان قریبی دوست ہیں
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ کسٹمز 77 سال سے اربوں روپے مالیت کی یہ زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا
دوسری طرف یہ مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں اورجو لوگ اس میں ملوث ہیں کو کٹہرے میںلایا جائے