گلگت: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد صوبائی گورنرز نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ گورنر پنجاب اور گورنر سندھ کے مستعفی ہونے کا امکان کے بعد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بھی استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔نئےوزیر اعظم کے انتخاب کےبعد گورنر جی بی راجہ جلال حسین مستعفیٰ ہونگے۔
گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے30ستمبر2018کوحلف لیاتھاادھر یہ خبریں بھی سرگرم ہیں کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا مستعفی ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے حلف اٹھاتے ہی گورنر پنجاب مستعفی ہو جائیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے، عمران اسماعیل عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں۔
واضح رہے کہ راجہ جلال حسین مقپون گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر ہیں جن کا تعلق وادی ہنز ہ سے ہے اور وہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے مطابق گلگت بلتستان کے گورنر کے عہدے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار اسی علاقے کا رہائشی ہو۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان
ذرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کے دن ہی استعفی بھجوا دوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کا اقتدار اختتام کو پہنچا۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل بروز پیر دن دوبجے ہو گی۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا مستعفی ہونے کا امکان
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کراچی پہنچ کر عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، گورنر سندھ سیاسی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کے دن ہی استعفیٰ بھجوا دوں گا۔