بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

0
54

ڈھاکہ :ایک اور شرمناک شکست بھارت کے نام، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ون ڈے میچ جیت لیا۔بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی کرکٹ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اورر میں حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کرلی۔

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بیٹنگ کیلئے خود کو مضبوط سمجھنے والی بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیشی بولرز کے آگے ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔بھارتی بلے باز کے ایل راہول 73 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے بار رہے، کپتان روہت شرما 27 اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ،امریکہ نے ایٹمی ہتھیارسے لیس جدید جنگی جہازفوج…

بھارت نے بڑی مشکل سے 41.2 اوورز میں 186 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی لیکن آخری وکٹ کی شراکت داری نے پورے میچ کی حالت ہی بدل دی۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

136 رنز کے اسکور پر 9 وکٹ گرنے کے بعد جب بنگلہ دیشی ٹیم نے امیدیں تقریباً چھوڑ دی تھیں اس وقت مہدی حسن معراج نے ایسی اننگز کھیلی کہ میچ دلچسپ ہوگیا۔ اس بلے باز نے مستفیض الرحمان کے ساتھ مل کر میچ کا رخ ہی بدل دیا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج کی 38 رنز کی اننگز نے 46 ویں اوور میں بنگلہ دیش کو جیت دلادی۔

Leave a reply