ایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
بھارت کے نئی دہلی ایئرپورٹ پرایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ اس سے پہلے گوہر گیلانی اور شاہ فیصل کو ملک سے باہر جانے نہیں دیا گیا تھا۔
بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا
بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری صحافی بلال احمد بھٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کو دہلی ایئرپورٹ پر ملائشیا جانے والے طیارے میں سوار ہونے نہیں دیا گیا۔
بلال احمد بھٹ کے مطابق انہیں بغیر کسی وجہ کے حکام نے ملیشیا جانے سے روک دیاگیا۔ان کے بقول جب انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا تو وہ اپنے آپ کو ایک مجرم کی طرح محسوس کر رہے تھے۔
کشمیریوں کی کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیری صحافی اور قلمکار گوہر گیلانی کو جرمنی جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔گوہر جرمنی کی میڈیا سروس ڈچ ویلی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے لیے جرمنی جارہے تھے۔
کشمیری رہنما شاہ فیصل بھی گرفتار، حالات کشیدہ ہوگئے
اسی طرح کہ رواں ستمبر کے آغاز میں جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربرا شاہ فیصل کو بھی ملک سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔فیصل کو امریکہ کے شہر بوسٹن جانا تھا لیکن ان کوایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ وادی میں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے ۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی گذشتہ دو ماہ سے بند ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام بھارت نواز سیاستدان بھی گذشتہ دو ماہ سے نظر بند یا قید ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں۔