fbpx

برطانیہ:کرونا کےبعدایک اورمشکل:ایک جانورجوکسی کونہیں چھوڑتا

لندن :کرونا کے بعد برطانیہ میں ایک اورمشکل:ایک جانورجوکسی کونہیں چھوڑتا،اطلاعات کے مطابق امریکی شتر مرغ نے برطانوی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پالتو جانوروں پر امریکی شتر مرغ کے حملے کے بعد پولیس نے وارننگ جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے ہارٹ فورڈ شائر میں متعدد امریکی نسل کے شتر مرغوں کو گھومتے دیکھا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے شہریوں کو محتاظ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ رہائشی علاقوں میں تین دریاؤں والی سڑک ایم 25 پر ان جانوروں کو دیکھا گیا ہے اور کتوں اور ہرنوں پر حملے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں لہذا شہری احتیاط کریں اور گھروں میں اور کتوں کو چہل قدمی کےلیے باہر لےجانے والے مالکان ہوشیار رہیں۔

برطانوی پولیس نے اپنی ناکامی کا اقرار کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا کہ پولیس اہلکار کر تاحال پرندوں کو مالک کی شناخت کرنے اور امریکی شترمرغ کے رہائشی آبادی میں آنے کی وجوہات جاننے میں ناکام رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.