ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ

0
31

اسلام آباد:ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے معروف ہیمانی گروپ آف کمپنیز نے دنیا بھرمیں‌ آفات،مشکلات اورحادثات کے باوجود کامیابی کا ایک اور سال مکمل کرلیا ہے

 

اس حوالے سے اس ادارے کی کامیابی کے جہاں اپنےمعترف ہیں وہاں دیگر دنیا بھی اس ادارے کی حُسن کارکردگی پر خوش ہیں ، شاید اس کی وجہ یہ ہےکہ COVID وبائی امراض کے درمیان لاجسٹک کی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئےہیمانی نے پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو دنیا بھر میں برآمد کرنا جاری رکھا اور اس وجہ سے اسے ہربل، صحت اور خوبصورتی کے زمرے میں 2021 کے بہترین برآمد کنندہ کے طور پر متعارف کروایا

 

اس ادارے کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے ادارے کو ایوارڈ سے نوازا ہے ،یہ ایوارڈ ڈائریکٹر زوہیر ہیمانی نے وصول کیا

یاد رہے کہ 1949 سے قائم ہیمانی گروپ کو جڑی بوٹیوں کی تجارت کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ جس کی اس قسم کی مصنوعات 60ممالک میں 800 جڑی بوٹیاں اعلیٰ معیار کے ساتھ ہر جگہ دستیاب ہیں

 

 

یہ پاکستان کا وہ ادارہ ہے جو کہ پاکستان کے قیام کے دوسال بھی ہی وجود میں آگیا تھا ، اس ادارے نے پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں منوالیا تھا ، 1949 میں قائم کیے گئے اس ہیمانی گروپ نے قدرتی جڑی بوٹیوں کی مصنوعات میں ملک وقوم کے لیے ایک نیک نامی کمائی ہے ، معیارپرمضبوط توجہ کے ساتھ اس ادارے کی مصنوعات امریکہ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں بڑے پیمانے پر کامیاب ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی مصنوعات میں اس قدرمعیار اپنایا گیا ہے کہ اب یہ ہر گھر یا ہر ضرورت مند کےلیے ایک لازمی جزو بن گیاہے

 

ہیمانی ہربل ایل ایل سی ہیمانی گروپس آف کمپنیز کا حصہ ہے اور اس کی تمام مصنوعات آئی ایس او 9001، 14001 اور 18001 کے معیار کے تحت تصدیق شدہ ہیں

 

 

Leave a reply