اینٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی 119 ملین کی 2094 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی

0
52

سرگودہا(رپورٹر باغی ٹی وی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندوں سے مزید3کرڑو23لاکھ،سرکاری زمین کے واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزارٹھیکیداروں سے32لاکھ54ہزار،4ملزمان کو گرفتار اور119ملین کی2094کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تفتیشی اور انکوائری افسران کی پرفارمنس،نئے ٹارگٹس متعین کرنے اور افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی میٹنگ 14جون2019کوکی.
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اورکنور اعجاز خالق رزاقی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندگان سے مزید3کرڑو23لاکھ54ہزار2سو14 روپے ریکور کیے،محکمہ لائیوسٹاک شاہ پورسے مل کر سرکاری زمین کے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزار2سو31روپے ریکورکیے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیکنیکل ٹیم نے سرکارکو نقصان پہچانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اُن سے 32لاکھ54ہزار1سو21روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے،اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے4ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے خلاف قانونی کاروئی شروع کر دی۔ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر2094کنال زرعی اراضی مالیتی119.05ملین مختلف قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکارکی تحویل میں دلوا دی۔ کنور اعجاز خالق رزاقی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرتفتیشی اور انکوائری افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کل مورخہ14جون کو خصوصی ٹرنینگ اور افسران کی پرفارمنس جانچنے کے لے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا

Leave a reply