اینٹی کرپشن ٹیم کا فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

0
48

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر چھاپہ مارا ہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے آرمی آکشن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی آکشن گاڑیوں کی آڑ میں غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گاڑیوں کی رجسڑیشن کی انکوائری اینٹی کرپشن میں چل رہی ہے، باربار طلبی کے باوجود محکمہ ایکسائز کے افسران اینٹی کرپشن کو ریکارڈ فراہم کرنے سے گریزاں تھے،
ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے جعلسازی میں ملوث سرکاری افسران و اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے،

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ہدایت پر سرکل آفیسر آغا محمود احمد نے ایکسائز آفس میں چھاپہ مار کارروائی کی، اینٹی کرپشن نےانچارج ٹائی اپ سیکشن انسپکٹر وحید میوء سمیت دیگر ایکسائز افسران کو 20اگست کو طلب کرلیا ہے،

Leave a reply