مسلم مخالف شہریت بل بغاوت کا سماں ،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنے شہریوں‌کوبھارت جانے سے روک دیا

0
26

بھارت: مسلم مخالف شہریت سے خانہ جنگی کی کیفیت ہے ،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنے شہریوں‌کوبھارت جانے سے روک دیا ، اطلاعات کےمطابق بھارت ميں شہريت سے متعلق بل پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے ميں جاری شديد کشيدگی کے تناظر ميں امريکہ اور برطانيہ نے اپنے شہريوں کے ليے سفری انتباہ جاری کر ديا ہے۔

واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق قوانين ميں حاليہ تراميم کو باريکی سے دیکھا جا رہا ہے اور اس ضمن ميں واشنگٹن حکومت نئی دہلی حکومت پر زور ديتی ہے کہ ملک ميں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنايا جائے۔

بھارت ميں اسی ہفتے منظور ہونے والے شہريت ترميمی بل (CAB) پر ملک گير احتجاج جاری ہے۔ ملک کے کئی حصوں ميں ہفتے چودہ دسمبر کو بھی ريليوں اور مظاہروں کی خبريں موصول ہو رہی ہيں۔ قبل ازيں بل کی منظوری کے بعد سے جاری کشيدگی اور جھڑپوں ميں اب تک دو افراد ہلاک اور درجنوں ديگر زخمی ہو چکے ہيں۔ اسی تناظر ميں جمعے تيرہ دسمبر کی شب امريکی و برطانوی حکومتوں نے اپنے اپنے شہريوں کو شمال مشرقی بھارت سفر کرنے سے خبردار کيا اور کہا کہ اگر جانا ضروری ہے، تو احتياط برتی جائے۔ جاپانی وزير اعظم شينزو آبے اور ان کے بھارتی ہم منصب نريندر مودی نے اپنی ايک سمٹ منسوخ کر دی، جسے اتوار کو گوہاٹی ميں منقعد ہونا تھا۔

Leave a reply