افغانستان میں امن مخالف قوتیں دہشت گردی کرارہی ہیں ، ترجمان افغان طالبان

0
93

کابل :افغانستان میں امن مخالف قوتیں دہشت گردی کرارہی ہیں ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے آج افغانستان میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے اور کابل میں زچہ بچہ ہسپتال اور ننگرہار میں پولیس کمانڈرکے جنازے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

آج ا فغانستان کے دارالحکومت کابل کے زچہ و بچہ اسپتال اور ننگرہار میں پولیس کمانڈر کے جنازے پر خود کش حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 سے زائد افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ہرطرف لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی تھیں‌ ۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں 18 اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں افغان طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں امن مخالف قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوتیں جو افغان طالبان سے صلح کی مخالف تھیں آج وہ اس صلح اورامن کے ماحول کوبرداشت نہیں کررہیں اور دہشت گردی کے ذریعے افغانوں کا خون بہا رہی ہیں

ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مداخلت کرنے والی چند قوتیں افغانستا ن میں طالبان کی پرامن واپسی سے خوف زدہ تھیں یہ کارروائی ان کی ہے

 

 

یاد رہے کہ آج دارالحکومت کابل کے ایک زچہ و بچہ اسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور اسپتال کے عقب میں واقع گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑا کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی

 

دوسری جانب ننگر ہار میں دل کے دورے کے سبب ہلاک ہونے والے پولیس کمانڈر شیخ اکرم کی نماز جنازہ کے دوران خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کنڑ کا ضلعی اسپتال میتوں اور زخمیوں سے بھر گیا تھا۔

Kabil blast 2

قبل ازیں صوبے بلخ میں افغان فضائیہ کے حملے میں 11 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بمباری میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر معصوم شہری تھے جس پر افغان وزارت دفاع نے تحقیقات کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ کابل میں ہونے والے دھماکے بلخ کارروائی کا ردعمل بھی ہوسکتے ہیں۔

Kabil blast 1

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں 7 زوردار دھماکے سنے گئے تھے جن میں سے ایک دھماکا فوجی قافلے پر کیا گیا تھا جب کہ لغمان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں بھی درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a reply