امریکی صدارتی انتخاب:ٹرمپ مخالف مظاہرین سڑکوں پر ، توڑپھوڑشروع

0
26

واشنگٹن :امریکی صدارتی انتخاب:ٹرمپ مخالف مظاہرین سڑکوں پر،توڑپھوڑشروع ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخاب کا وقت ختم ہونے اور ووٹوں کی گنتی کے آغاز کے بعد ہی ٹرمپ مخالف مظاہرین نے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا جو کشیدہ صورتحال میں تبدیل ہو گیا۔

سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرتےہوئے آتش بازی کی اور نعرے بازی کی۔مظاہرین کی جانب سے ’اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو انھیں چین نہیں ملے گا‘ کے نعرے لگائے گئے۔

 

این بی سی واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مظاہرین پر امن تھے تاہم وائٹ ہاؤس کے باہر سے چند جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد جھڑپ کے نتیجہ میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔سی بی ایس کی نمائندہ کرسٹیناروفنی نے ٹویٹ کیا کہ ’بظاہر چند سموک بم استعمال کیے گئے ہیں۔‘

اس کے علاوہ لاس اینجلس، کیلی فورنیا، شمالی کیرولینا، پورٹ لینڈ، اوریگون اور نیو یارک سٹی سے بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

Leave a reply