اینٹی کرپشن لاہور کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن،4 ارب مالیت کی جائیداد واگزار کروا لی

0
69

اینٹی کرپشن لاہور کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن،4 ارب مالیت کی جائیداد واگزار کروا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے،اور 4ارب روپے مالیت کی 25 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی

ہربنس پورہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے علاقے چنڈیاں میں اینٹی کرپشن نے آپریشن کیا،چنڈیاں میں 20 سال بعد تاریخی آپریشن کیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کاشف جلیل نے آپریشن کو سپر وائز کیا
،

مین ہربنس پورہ روڈ نزد پپسی فیکٹری الطاف کالونی اسماعیل ٹاون میں چار پلاٹوں کی چار دیواری کو مسمار کردیا گیا ، 4کمرشل دکانوں کو بھی مسمار کرکے 25کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ،مزاحمت کرنے والے لینڈ مافیا کو گرفتار کرلیا گیا

اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر آپریشن کیا،اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معروف نے اینٹی کرپشن حکام سے ملکر آپریشن کیا

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی کا چپہ چپہ واگزار کروائیں گے ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس نے لینڈ مافیا کے خلاف بلاامیتاز کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی

Leave a reply