اناللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کی ایک اہم شخصیت وفات پاگئی

0
51

لاہور: اناللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کی ایک اہم شخصیت وفات پاگئی ،اطلاعات کے مطابق کرکٹ کی دنیا سے غمناک خبرآگئی فرسٹ کلاس کرکٹروفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ای سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل وفات پا گئے، طاہر مغل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،

تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل 43 سال کی عمر میں وفات پا گئے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، طاہر سٹیج فور پتے کے کینسر میں مبتلا تھے۔

 

 

پی سی بی سے طاہر مغل کی علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ طاہر مغل نے زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 43 سالہ طاہر مغل نے 1997ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 112 فرسٹ کلاس میچز میں 20.92 کی اوسط سے 502 وکٹیں حاصل کیں جس میں اننگز میں 39 مرتبہ 5 وکٹیں اور میچ میں 8 مرتبہ 10 شکار کرنا شامل تھا۔

پاکستان کےفرسٹ کلاس کرکٹ طاہرمغل نے 3202 رنز بھی سکور کیے،ان کا بہترین سکور 130 ناٹ آئوٹ تھا ۔

آل راؤنڈر نے 84 لسٹ اے میچز میں 88 اور 26 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 10 شکار کیے۔ 43 سالہ طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند بائولرز میں شامل ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ وہ سیالکوٹ سٹالینز ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2006ء میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ طاہر مغل ماضی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران لاہور قلندرز کا بھی حصہ تھے ۔

ان کی وفات پرکرکٹ کے میدان سے لے کرزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے اظہارتعزیت کیا ہے اوران کی بخشش کی دعا بھی کی ہے

Leave a reply