انوپم کھیر پہنچے ڈیوڈ دھون کے گھر اور پرانی یادوں کو کیا تازہ

0
23

بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور فلمساز ڈیوڈ دھون 40 سال سے بہت ہی قریبی دوست ہیں۔ انوپم کھیر نے حال ہی میں ڈیوڈ دھون کے گھر کا اچانک دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی ، انوپم کھیر نے ملاقات کی وڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا. ویڈیو میں، وہ ڈیوڈ دھون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں.اس ملاقات میں‌ انوپم کھیر نے اچھے پرانے دنوں کی یاد تازہ کی، جب وہ کئی سال پہلے ڈیوڈ سے ملنے جاتے تھے، اور کیسے برسوں بعد بھی کچھ نہیں بدلا۔ انہوں نے یاد کیا کہ ڈیوڈ کی بیوی لالی میرے لئے اکثر آلو کی بھجیا بنایا کرتی تھیں

اور ورون دھون اپنی ہاف پینٹ میں گھر میں‌ گھوم رہا ہوتا تھا. انوپم کھیر نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی۔ انہوں نے ان فلموں کے بارے میں بات کی جن میں انہوں نے کام کیا ہے اور انوپم کھیر نے پرانے دنوں کو خوب یاد کرتے ہوئے کہاکہ میرے دوست ڈیوڈ دھون نے 45 فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں. اس میں انوپم کھیر یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جب بھی ڈیوڈ سے ملنے جاتا ہوں میرا دن بن جاتاہے. انہوں نے ملاقات کی وڈیو شئیر کرنے کے ساتھ ڈیوڈ دھون اور ان کی فیملی کا اتنے سال تک محبت سے پیش آنے کا شکریہ ادا کیا .

Leave a reply