
بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ 62 دن سے میں نے میٹھے کو ہاتھ تک نہیں لگایا اسے دیکھا تک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں میٹھے کا اتنا شیدائی ہوں کہ لنچ ہو یا ڈنر میں میں میٹھا ضرور کھاتا تھا. انہوں نے کہا کہ 11 سال تک ممبئی میں ایک دوکان سے میٹھا میرے لئے میرے گھر میں آتا رہا اور میں روزانہ کھاتا رہا. میٹھا نہ کھائوں تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے میری زندگی میں کچھ مس ہو رہا ہے. لیکن میں نے اب آکرسوچا کہ مجھے میٹھے سے کچھ دوری اختیار کرنی چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا
کہ مجھے کسی قسم کی بیماری نہیں ہے نہ ہی شوگر کا کوئی مسئلہ کبھی رہا ہے. لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پھر بھی میٹھا کھانا کوئی بہت اچھی چیز نہیں ہے. جو لوگ مجھے جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ میں میٹھے کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن گزشتہ 62 دن سے میٹھا کھایا ہی نہیں اور مزید بھی نہیں کھائوں گا. میں آپ سب سے بھی یہ کہوں گا کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نہیں ہونی چاہیے زندگی میں، لہذا میٹھے پر کنٹرول کریں اور اعتدال میں رہ کر ہرچیز کھائیں آپ صحت مند اور توانا رہیں گے.