
جیسا کہ فلم پٹھان ریلیز ہو چکی ہے اور سب کی نظریں اسکے بزنس پر ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پٹھان کے تبصروں سے گونج رہا ہے. ہدایتکار انوراگ کشپ نے پٹھان دیکھنے کے بعد تھیٹر سے باہر نکلتے ہی ایک وڈیو بنائی اور کہا کہ یہ شاہ رخ خان کی فلموں سے الگ فلم ہے شاہ رخ خان اس فلم میں جتنے حیسن نظر آئے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی اتنے حسین نظر نہیں آئے. شاہ رخ خان ہمارے ملک کے نمبر ون آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے اس فلم سے یہ چیز ایکبار پھر ثابت کر دی ہے کہ شاہ رخ خان کا مقابلہ شاہ رخ خان بھی نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے
فلم کو ایک الگ انداز سے بنایا ہے. خوشی یہ ہے کہ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ نے بھارتی فلموں کی تاریخ میں ایک رقم قائم کر دی ہے. اس سے پہلے کبھی کسی فلم کی اس طرحسے ایڈوانس بکنگ نہیں ہوئی. یاد رہے کہ پٹھان فلم میںدیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کئے ہیں ، فلم کو جدید انداز میں شوٹ کیا گیا ہے. فلم کے گانے بھی سپر ہٹ ہو چکے ہیں، شائقین دیپیکا اور شاہ رخخان کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں.