انوار کاکڑ نےمریم نواز سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کی تھی۔ قادر مندوخیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قادر مندوخیل نے انکشاف کیا کہ انوار الحق نےحلف لینےسے قبل مریم نواز سے ملاقات کی تھی اور ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ حلف لینے سے ایک ہفتے پہلے انوار الحق کاکڑ نےپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اورپارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاتھا،اگر کسی کو ثبوت چاہیں تو میں دے سکتا ہوں۔
جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ جو بیان نگران وفاقی وزیر داخلہ نے دیا کوئی اور بھی ہوتا تو یہی دیتا، پتہ نہیں مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ اس بیان کو ہوا دے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، پوری پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں جیالوں نے ہرایا اور مجھےاسمبلی میں بھیجا، ایکسٹنش کے معاملے پر وقت کے پرائم منسٹر کو اختیار ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے وقت کے وزیراعظم کو ایکسٹنشن کا ووٹ دیا۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی مرضی نہ ہو تو ن لیگ کا ایک ایم این اے بھی نہیں ہل سکتا، ہم اتحادی حکومت میں اپنے رول کے ذمہ دار ہیں ، وزارت خارجہ میں ہمارا رول سب کے سامنے ہے اور قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جس نے ن لیگ کا ٹکٹ لینا تھا۔