ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

0
105

کوالالمپور: ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اور اتحادی جماعتوں کی مدد سے نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت بھی تشکیل دیدی۔

کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

حریف اور سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کی جانب سے ان کی حمایت پر شکوک وشبہات کے بعد انور نے پیر کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے پارلیمنٹ بلائی تھی۔

مواصلات اور ڈیجیٹل کے وزیر فہمی فضل نے کہا کہ ہمارے پاس کافی اکثریت ہے، اور یہ دو تہائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا میں متحدہ حکومت مضبوط حمایت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں گے۔

اپوزیشن بلاک 222 نشستوں والی پارلیمنٹ میں ان قانون سازوں کی تعداد پر سوال اٹھاتا رہا جنہوں نے انور کی حمایت کی اور کہا کہ وہ "وقت آنے پر” حکمران حکومت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیمم کی جماعت نے عام انتخابات 82 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی تھی تاہم ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں نہیں تھیں اور اس کمی کو انھوں نے اتحادی جماعتوں سے پورا کیا۔

امریکا طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی ہوگئے. امریکی میڈیا

دوسری جانب سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کے اپوزیشن اتحاد کے پاس 74 پارلیمانی نشستیں تھیں۔ اس قانونی سقم کو دور کرنے کے لیے انور ابراہیم کو حکومت بنانے سے قبل اعتماد کا ووٹ لینا لازمی تھا۔

انور ابراہیم کی اتحادی حکومت میں شامل ہونے والی چھوٹی جماعتوں نے پانچ سالہ مدت کے تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا۔ اس طرح حکومت کو 148 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی جو دو تہائی اکثریت ہے۔

سیاسی بحران اور حکومتی عدم استحکام کے شکار ملائیشیا میں 2008 کے بعد پہلی بار کسی اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ چار سال میں 3 وزرائے اعظم اتنی اکثریت نہ ہونے کے باعث گھر جا چکے ہیں۔

تاہم مضبوط اپوزیشن نے اتحادی حکومت کے تعاون کے معاہدے کی ایک شق پر تنقید کی ہے جس کے تحت قانون سازوں کو اپنی نشستوں سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے اگر وہ معاہدے سے روح گردانی کرتے ہیں۔

روسی فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے گلوکاروں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے کافیصلہ

اپوزیشن نے معاہدے کی اس شق کو غیر آئینی اور جابرانہ قرار دیا تاہم اتحادی حکومت کے ارکان کا مؤقف ہے کہ ایسا یہ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی انفرادی طور پر حکومت کو کمزور کرکے بلیک میل نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ 2018 سے جاری سیاسی کشمکش میں ملائیشیا کے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمد کی سیاسی اننگ کا خاتمہ ہوگیا وہ اس الیکشن میں اپنے حلقے سے دہائیوں بعد پہلی بار ہار گئے۔

Leave a reply