سینئر اداکار انور اقبال بلوچ بھی چل بسے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

0
33

انور اقبال بلوچ بھی چل بسے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

باغی ٹی وی :پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمازہ جنازہ آج بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد، حسن اسکوائر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

نور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ تاہم ڈراما سیریل شمع نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

یا درہے انوز اقبال پاکستان کے صرف اداکار ہی نہیں‌ بلکہ وہ ایک استاد بھی تھے اور بچوں کو پڑھاتے تھے . . انکے والد بلوچستان سے ایک کامیاب اور نفیس سیاستدان تھے اور انکا نام حاجی محمد اقبال بلوچ تھا جنہیں ہر کوئی فرد جانتا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی آزادی میں اور گوادر پورٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار اداد کیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار انور اقبال کو شدید علالت کی وجہ سے کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

سینئر اداکار انور اقبال بلوچ لاچاری کی حالت میں‌ بیمار پڑے ، محکمہ ثقافت کو کوئی خبر نہیں‌

Leave a reply